آزاد کشمیر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 24 قیراط سونا 3 لاکھ 61 ہزار روپے ہو گیا

(کشمیر ڈیجیٹل): آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اتوار 3 اگست 2025 کو جاری کردہ تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق، 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 789 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 26 ہزار 332 روپے اور 21 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 502 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی مانگ بڑھنے اور ڈالر ریٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مقامی جیولرز کے مطابق، قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں، جس کے باعث صارفین کی خریداری پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب، ملک کے دیگر بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں بھی آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 268 روپے ہے، جو کہ مظفرآباد کے نرخوں سے کچھ زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی وردی کوتاہی پر پولیس اہلکار معطل، محکمانہ انکوائری کا حکم

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں روزانہ بنیادوں پر تبدیلی ممکن ہوتی ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں سونے کی صورتحال، سرمایہ کاروں کا رجحان، کرنسی ویلیو اور دیگر معاشی عوامل قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔

Scroll to Top