مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) محکمہ پولیس کے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے بعد سب انسپکٹرز کو بھی ادھر ادھر کر دیا ۔نوٹیفکیشن جاری۔
محمد حنیف سب انسپکٹر متعینہ ضلع میر پور کوتبدیل کرتے ہوئے ضلع کوٹلی تھا نہ سر سادہ تعینات کردیا ۔ سب انسپکٹر رفاقت حسین شاہ بھمبر کو تبدیل کرکے میر پور تھانے میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے
نو ترقیاب سب انسپکٹر محمد رفیق کو بھمبر تعیناتی کے احکامات جاری کردیئےدوسری جانب سب انسپکٹر طاہر جمیل کو بھمبر کوگھر یلو مجبوری کے پیش نظر تبدیل کرکے ضلع کوٹلی کے تعیناتی صادر کی گئی
عبد الغفار اے ایس آئی ضلع میر پور کو بھمبر میں اے ایس آئی کی خالی آسامی کے خلاف تعینات کردیا گیا ۔ یاسرعلی نو تر قیاب اے ایس آئی کو ضلع میر پور ایڈ جسٹ کردیا گیاہے
محکمہ پولیس کے مطابق محمد مرتضی نو تر قیاب اے ایس آئی کو کوٹلی میں اے ایس آئی کی خالی آسامی ( نئی تخلیق شدہ آسامی تھا نہ سر سادہ) کے خلاف تعینات کردیا گیا ہے۔
محمد رفیع نو تر قیاب اے ایس آئی کو اے ایس آئی کی خالی آسامی ( نئی تخلیق شدہ آسامی تھانہ سر سادہ) کے خلاف تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ، تمام سب انسپکٹرز کی تعیناتی وتبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جو کہ یکم اگست سے نافذالعمل ہوگا۔
موٹر سائیکل الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر1 لاکھ روپے انعام حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا