راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت کا راولاکوٹ تعیناتی کے پہلے دن ھی سخت ایکشن رشوت لینے کی پاداش میں دو پولیس اہلکاروں کو حوالات بند کر دیا ،۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت نے پولیس میں احتساب اور شفافیت کا عمل شروع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو گا۔
کھائی گلہ تھانہ کے دو کنسٹیبلان کیخلاف شہری کی شکایت پر رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر میکنزم موجود ہے، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد قائم رہے۔۔
رشوت کے جرم میں گرفتار پولیس اہلکاروں میں دانش صغیر ساکن پوٹھی پڑاٹ اور فدا حسین ساکن ہجیرہ شامل ہیں اس اقدام پر شہریوں نے ایس ایس کو خراج تحسین پیش کیا ۔