میرابکوٹ ڈولی کے قریب سے 22 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی ، تلاش جاری

چکوٹھی(کشمیر ڈیجیٹل )چکوٹھی سے میرا بکوٹ جانے والی ڈولی کے قریب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔میرا بکوٹ جانیوالی ڈولی کے قریب سے بائیس سالہ لڑکی،فضہ پرویز عباسی دختر محمد پرویز عباسی ساکنہ میرابکوٹ نے ڈولی کے قریب سے گزرتے ہوئے اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔

لڑکی کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، آپریشن شروع کردی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ نوجوان لڑکی فضہ پرویز عباسی دختر محمد پرویز عباسی ساکنہ میرا بکوٹ نے اچانک دریا جہلم کی بے رحم موجوں میں چھلانگ لگا دی۔تاہم ابھی تک چھلانگ لگانے کی وجہ سامنے نہ آسکی

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور دریا میں تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔

کشمیری رہنماوں کا 5 اگست کو یوم استحقاق منانے کا اعلان

Scroll to Top