کشمیری رہنماوں کا 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیری رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی، رہنما پیپلز پارٹی شوکت جاوید میر، سید آصف گیلانی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جبر و استبداد سے آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو برہان وانی شہید چوک پر صبح 9 بجے بھارت کے ناجائز قبضے اور 5 اگست 2019 کے سامراجی اقدامات کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے وحشیانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کو کچل نہیں سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے اقوام متحدہ کے اصول و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کر دیا۔

ان کا موقف تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور ہزاروں کشمیری شہریوں کو کالے قوانین کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ 5 اگست 2025 کو کالے جھنڈے لہرائے جائیں گے اور بھارتی بربریت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو اقوام متحدہ کے آبزرور آفس میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی جس کے ذریعے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو کالعدم قرار دینے اور 11 دسمبر 2021 کے کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ اور سیاسی فیصلے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنوں اور 10 اضلاع میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔

سردار عثمان عتیق نوٹنگھم پہنچ گئے، شاندار استقبال ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

Scroll to Top