سردار عثمان عتیق نوٹنگھم پہنچ گئے، شاندار استقبال ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

نوٹنگھم ( کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ شیراز خان )مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق کے اعزاز میں نوٹنگھم کی مقامی برانچ کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے دیرینہ ساتھیوں سمیت سیاسی سماجی اور کمیونٹی کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔۔

مقررین نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور غازی ملت سردار ابراہیم خان کی دوسری برسی کے موقع پر سردار ابراہیم کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔۔

اس موقع پر سردار عثمان عتیق سے بھی اظہارِ یکجہتی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا مقررین نے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے باہم تقسیم ہونے پر اظہار افسوس کیا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ ریاست جموں کشمیر کی آزادی تعمیر و ترقی اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر کے سب لیڈر باہم اتحاد کا مظاہرہ کریں تاکہ کشمیر کی وحدت کمزور نہ ہو۔

اس موقع پر سردار عثمان عتیق نے اپنے خطاب اور بعد ازاں شرکاء کی جانب سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مئی کے مہینے میں بھارتی جارحیت کا جس طرح بھرپور دفاع کیا اور بھارت کے اندر کئی گھنٹے گھس کر مارا اس سے نہ صرف آر پار کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے بلکہ اہل پاکستان کے سینے بھی چوڑے ہوئے ہیں ۔۔

انہوں نے کہا پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دفاع استحکام اور سلامتی کے لئے سب کو کوششیں کرنی چاہیے پاکستان کا کشمیر سے رشتہ مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کو سراہنا چاہیئے مسلم کانفرنس کشمیر کی نظریاتی اساس کی وارث ہے بلکہ ہم پاکستان کے دفاع اور تحفظ کے لئے کوئی دقیق فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مقیم مہاجرین کی 12 سیٹوں کو ختم کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی چونکہ مہاجرین کی نمائندگی ضروری ہے

جنہوں نے نامساعد حالات میں اپنا گھر بار چھوڑا البتہ ان کے انتخابات کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ بچار کیا جاسکتا ہے انہوں فیلڈ مارشل عاصم کی تحسین کی جنہوں نے پاکستان کو بھارت پر برتری دلوائی آج پاکستانیوں کا سر دنیا میں بلند کروایا

تقریب کی صدرات سابق رکن اسمبلی اوورسیز راجہ منشی خان نے کی نظامت سردار نعیم شربت نے کی جبکہ راجہ عجائب خان، سابق شیرف نوٹنگھم علی اصغر، سابق لارڈ مئیر نوٹنگھم چوہدری منیر، سابق مئیر سلاؤ سردار امجد عباسی، راجہ رضا خان، زائد حسین، طارق بشیر، طاہر بشیر، راجہ عنصر، شعیب عباسی، نیاز عباسی، راجہ اورنگزیب، پرویز عباسی، ریحان پرویز ، چوہدری الیاس، میاں عمران رمضان، شائد عباسی، سعادت عباسی، سردار قیصر ستار ، چوہدری رحمت، راجہ عبدلرحمان، حمزہ شریف، شریف عباسی، راجہ ولید، چوہدری طاہر، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے یورپ کے چیئرمین ملک اللہ دتہ ، شفیق کھٹانہ، سردار سلامت، راجہ مسعود رضا، تنویرعباسی، راجہ تنویرسمیت دیگر نے خطاب کیا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہنڈا اٹلس کارز نے پہلی ہائبرڈ ایچ آر وی ای: ایچ ای وی متعارف کرادی

Scroll to Top