وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)جی پی ایس گراؤنڈ انٹلیاں، وادی لیپہ میں جشنِ آزادی و معرکۂ حق شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی ۔
تقریت کے مہمان خصوصی وزیرِ حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد رشید مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں عوام، پاک فوج کے افسران ، مقامی نمائندگان اور معززین علاقہ کی بھرپور شرکت ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کو ایک قومی اجتماع میں بدل دیا ۔ افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی ، افتتاحی میچ ، خطابات ، آتش بازی ، اور حب الوطنی کے نعروں نے ماحول کو جوش و خروش سے بھر دیا ۔
یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کھیل کا مقابلہ ہے بلکہ پاکستان کی معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن بھی ہے ۔ فائنل میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز، فائنل 14 اگست کو ہو گا
جس میں پاک فوج ، نمایاں شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا ۔ یہ جشن ایک عزم کی علامت ہے کہ پاکستان کے پرچم کو ہر میدان میں بلند رکھا جائے گا ۔
یہ ٹورنامنٹ صرف ایک کھیل کا مقابلہ نہیں بلکہ ایک قومی پیغام ہے کہ وادی لیپہ کے لوگ ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی سرزمین سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں ۔