سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم

آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 3 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہےجبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 915 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔

اگر گزشتہ روز یعنی 2 فروری 2025 کے نرخوں کا موازنہ کیا جائے تو کل سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 370 روپے تھی۔ اس طرح آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے میں 1 ہزار 455 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ یکجہتی کشمیرکوتحریک انصاف کی جانب سےبھرپور انداز میں منانےکا اعلان

چاندی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ آج بھی 3 ہزار 200 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر کے نرخوں میں تبدیلی اور طلب و رسد کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہنے کی ایک بڑی وجہ اس کی محدود طلب کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top