نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر جنت نظیر وادی نیلم میں شاردہ میں ہونے والی کشتی رانی کے دلفریب ایڈوینچرز سے لطف اندوز ہونے ملک بھر سے سیاحوں نے شاردہ کا رخ کر لیا۔
وزیر اطلاعات حکومت آزاد کشمیر و ترجمان حکومت پیر مظہر سعید شاہ کا ریور رافٹنگ میں سیاحوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات اور سی او پی کے جائزہ کیلئے بوٹنگ کلبز کا اچانک دورہ،حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان ،وزیر حکومت نے خود پاور بوٹ چلا کر سیاحوں کو وادی نیلم میں خوش آمدید کہا۔۔۔۔۔
دریائے نیلم کے برف زاروں سے آئے شفاف پانیوں میں ہونے والی کشتی رانی سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی،ملک بھر سے سیاح شاردہ کھچے چلے آرہے ہیں۔۔
ایڈوینچر ٹورزم کرنے والے سیاحوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بوٹس کلبز کو جاری SOP کا جائزہ لینے کیلیے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر و ترجمان حکومت نے اچانک بوٹنگ کلبز کا دورہ کیا،وزیر حکومت نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان پر اظہار اطمینان کیا،اور خود پاور بوٹ چلا کر سیاحوں کو خوش آمدید کیا،اور بوٹس کلب کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی مشقیں بھی دیکھیں۔
شاردہ وادی نیلم میں اسوقت چار سے زائد کلب سرگرم عمل ہیں جن کے ساتھ پچاس سے زائد سے مقامی لوگوں کا روزگار منسلک ہے، کشمیر سٹار لائن بوٹنگ کلب،کشمیر بوٹنگ کلب،بلیو واٹر بوٹنگ اینڈ رافٹنگ ایڈونچر کلب،مرینہ بوٹنگ کلب تمام باصلاحیت شخصیات وادی نیلم،یہ کلبز سیاحت کے فروغ، محفوظ اور معیاری بوٹنگ سہولیات کی فراہمی، اور جدید واٹر اسپورٹس کلچر کے قیام میں اہم اور قابلِ ستائش کردار ادا کر رہے ہیں،اور حکومت کی جانب سے مکمل NOC لیتے ہوئے تمام حفاظتی SOP پر عمل کر رہے ہیں۔
نیلم میں سیاحت کیلئے آئے سیاحوں اور مقامی افراد نے بھی شاردہ میں ہونے والی ریور رافٹنگ اور پاور بوٹنگ کی حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام سیاحوں کو آزاد کر آنے کی دعوت دی۔
وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر ہونے والی کشتی رانی کی صنعت نا صرف مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے،بلکہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یہاں آنے والے سیاح دریائے نیلم کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتی ہے،ضرورت اس امر کی ہے حکومت مقامی صنعت کی ترقی کیلئے مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے اس صنعت میں سیاحوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل کروائے۔
مظفرآباد پر جنگلی خنزیروں کا بڑا حملہ ، فصلیں تباہ، زمینداروں کا جینا دوبھر