مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ) آذاد کشمیر کے دارالحکومت اور اسکے مضافات میں جنگلی خنزیزوں نے زمینداروں کا جینا حرام کر دیا۔کھڑی قیمتی فصلوں کو منٹوں میں تہس نہس جس پر مقامی زمیندار مہینوں محنت کرکے اسکی پرورش کرتے ہیں۔
جنگلی خنزیزوں کے ڈر سے متعدد زمین داروں نے اب فصلوں کو صرف جانوروں کے چارے کی حد تک کاشت کرنا شروع دیا ہے۔
اس حوالے سے موجودہ حکومت نے عوامی شکایات پر قانون ساز اسمبلی میں ممبران اسمبلی پر کمیٹی بھی بنائی تھی جو اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے انکا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے
تاہم دو سال گزرنے کے باوجود نہ کمیٹی نے کوئی مثبت اقدام اٹھایا نہ خنزیزوں نے زمین داروں کی فصلوں کو کسی قابل چھوڑا۔
مودی نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، روسی تیل کی خریداری روک دی