بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ) انوارالحق سرکار کے اپنے آپ کو بچانے کے نت نئے طریقے سامنے آنے لگے ۔ حکومتی وراردات کا نیا شاخسانہ ، ایس پی بھمبر کی فی الفور تعیناتی کےبجائے پہلے ڈی ایس پی کو ایس پی کا قائم مقام چارج دے دیا بعدازاں بغیر باقاعدہ بورڈ کی منظوری ترقی دیئے جانے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ خواجہ عبدالقیوم کوایس پی بھمبر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ آئی جی آزادکشمیر نے اضافی چارج کی منظوری دیدی۔
آئی جی پولیس آزادکشمیر نے ایس پی ضلع بھمبر کی آسامی پر نئے تعیناتی تک ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ضلع بھمبر خواجہ عبدالقیوم ایس پی بھمبر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ جو ضلع بھر میں محکمہ پولیس کے تمام معاملات کی دیکھ بھال کریں گے اور اپنے فرائض منصبی سرانجام دینگے۔
مودی سرکار چکرا گئی ،آپریشن سندور کی ناکامی سے متعلق خبریں چلانے والے 1400 بھارتی ڈیجیٹل میڈیا بلاک