کارروائی

آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ان ایکشن : جہلم ویلی میں غیر رجسٹرڈ فروزن فوڈ دکانیں سیل ، غیر معیاری اشیاء تلف

مظفرآباد / جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد ریاست جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی کی ٹیم نے فریش میٹ اور فروزن فوڈ کے حوالے سے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ کے کاروبار کرنے والی دو دکانوں کو سیل کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی نے کریک ڈاؤن کے دوران فروزن فوڈ مصنوعات فروخت کرنے والی دو دکانیں جو کہ فوڈ اتھارٹی میں رجسٹرڈ نہیں تھیں اور ان کی اشیاء کی کوئی لیبارٹری تصدیق بھی موجود نہیں تھی، ان کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: چار ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کیلئے بھاری’’ ہارڈ ایریا الاؤنس‘‘ منظور

مزید برآں اس موقع پر موجود غیر معیاری اور مضرِ صحت فروزن اشیاء کو تلف کر دیا گیا ۔ اسی کارروائی کے دوران ناقص اور غیر معیاری تیل بھی برآمد ہوا جس سے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے تلف کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:صحت سہولت کارڈ، وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم ویلی ابرار احمد میر کےمطابق یہ کارروائیاں شہریوں کو صحت مند ، محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غیر معیاری خوراک کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:برٹش مظفرآبادی کمیونٹی کا فلاحی اقدام، ایمز ہسپتال کو جدید ڈائیلاسز مشین عطیہ کر دی

فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ بھی جیلم ویلی سمیت دیگر اضلاع میں اس نوعیت کی چیکنگ اور کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی  اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت  سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکروپلاسٹک: خاموش قاتل، جو انسانی جسم کے اندر تک جا پہنچا

Scroll to Top