اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کی 22ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان نہ صرف آزاد کشمیر کے بانی صدر تھے بلکہ انہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر میں تاریخی کردار ادا کیا اور کشمیری عوام کی نمائندگی کے لیے اقوام متحدہ تک پہنچے ۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا پاکستان کیساتھ جغرافیائی، نظریاتی، مذہبی وثقافتی رشتہ ،منزل حاصل کرکے رہیں گے، بیرسٹر سلطان
بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947 کو سردار ابراہیم خان نے آزاد کشمیر کی پہلی حکومت قائم کی اور پہلے صدر منتخب ہوئے ۔ جب میں 1996 سے 2001 تک وزیر اعظم رہا تو اس وقت وہ صدر ریاست تھے، اس دوران چار حکومتیں تبدیل ہوئیں مگر میں نے ان کی قیادت میں اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کی ۔
انہوں نے کہا۔ صدر ریاست نے مزید بتایا کہ سردار ابراہیم خان کی سرپرستی میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے جن میں جاگراں ہائیڈرو پراجیکٹ ، کیڈٹ کالج پلندری ، میرپور میں سوئی گیس کی فراہمی ، راولا کوٹ میں گوئیں نالہ روڈ ، کوٹلی میں رحمان برج اور بائی پاس ، باغ میں تعلیمی ادارے اور باغ و نیلم ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا قیام شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:LOCکے دونوں جانب بسنے والے کشمیری ایک جسم اور ایک جان ہیں : صدر بیرسٹر سلطان محمود
ان منصوبوں کا کریڈٹ سردار ابراہیم خان مرحوم کو جاتا ہے، انہوں نے کہا۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار ابراہیم خان کی جدوجہد کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ ہے ۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ۔