مرغی کا گوشت اور انڈے عام آدمی کی پہنچ سے باہرہو گئے

مظفرآباد: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے جس سےعام عوام کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

2 فروری کے مقابلے میں آج 3 فروری  2025 کو برائیلر مرغی کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 430 روپے فی کلو تھی جو آج بڑھ کر 440 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اسی طرح برائیلر مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو سے بڑھ کر 715 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری طرف  بریڈر مرغی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس کی زندہ مرغی کی قیمت بدستور 370 روپے فی کلو اور اس کا گوشت 470 روپے فی کلو برقرار ہے۔ دیسی خالص مرغی کی قیمت 1050 روپے فی کلو پر مستحکم رہی ہے، جبکہ گولڈن مرغی کی قیمت بھی 850 روپے فی کلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کی تجویز، جسٹن ٹروڈو کا سخت ردعمل

انڈوں کی قیمتوں میں بھی تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے آج 215 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 235 روپے فی درجن کی قیمت پر دستیاب ہیں۔ ان  قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی نے ان کے روزمرہ کے اخراجات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

Scroll to Top