ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس رائل رمبل میں گمنام ریسلر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو شکست دے کر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل رمبل مقابلے جیتنے والے ریسلرز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے ریسل مینیا میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوٹلی آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نژاد برطانوی باکسرآدم عظیم عالمی چیمپئن بن گیا
رواں سال مردوں کا رائل رمبل مقابلہ ایک ایسے غیرمتوقع ریسلر کے نام رہا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا جب کہ اس سال ٹائٹل ایک گمنام ریسلر کے نام رہا۔
اس سال مقابلہ جے اوسو نے جیتا، انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا کو رنگ سے باہر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل جان سینا 2 بار رائل رمبل مقابلہ جیت چکے تھے، تیسری بار جے اوسو نے انہیں رنگ سے باہر پھینک کر سب کو حیران کر دیا۔