آئندہ پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔

پیٹرول 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے سمری 31 جولائی کو ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔

وفاقی حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا اعلان

Scroll to Top