جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل)خونخوار درندہ انجام کو پہنچا، دہشت کی علامت اور 8 سالہ معصوم بچی کی جان لینے والا خونخوار درندہ بلآخر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔
جہلم ویلی کی یونین پاہل کے علاقہ ڈبراں سنگڑ شمالی میں 26 جولائی کو 8 سال کی معصوم بچی کو جان سے مارنے والا چیتے بلاآخر انجام کوپہنچا۔۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی خصوصی سنائپر ٹیم نے گذشتہ کئی روز سے علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت سمجھے جانے والے چیتے کو بڑی مہارت سے منطقی انجام تک پہنچایا۔۔
چیتے کی ہلاکت کی خبر سنتے ہیں اہل علاقہ نے سُکھ کا سانس لیا۔۔واضح رہے کہ جہلم ویلی کی یونین کونسل پاہل کے پانڈو سیکٹر کے نواحی گاؤں سنگڑشمالی ڈبراں میں مصطفیٰ اعوان کی 8 سالہ بچی کو چیتے نے برآمدے سے اُٹھا لیا تھالوگوں کا پیچھے کرنے پر شیر گردن سے بچی کا خون چوس کا لاش کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔۔۔
بتایا جارہا ہے کہ اسی چیتے نے ایک دن قبل بھی 17 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے اُسے جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم نوجوان جان بچانے میں کامیاب رہا۔۔
ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درندے کو مار گرایا، جس سے مقامی آبادی کو ایک بڑے خطرے سے بچا لیا گیا۔
خونخوار تیندوے کی دہشت کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ 2 روز قبل تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر کے صحن سے اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی لاش بعد ازاں کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
اس کے بعد گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوے کے حملے سے 17 سالہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔
ایس پی مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ آج بھی تیندوا دوبارہ آبادی میں گھس آیا تھا، تاہم پاک فوج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جان لیوا حملوں کا سلسلہ ختم کردیا۔
مقامی شہریوں نے خونخوار تیندوے سے نجات دلانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آڈیٹرز اے جی آفس کی اجارہ داری کیخلاف متاثرین دومیشی پھٹ پڑے ،وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ