میرپور:اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین نے میرپور شہر کے مختلف ہوٹلز، دودھ دہی کی دکانوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی دکانوں کی پڑتال کی۔
دوران پڑتال صفائی و ستھرائی نہ کرنے اور عملہ کی طرف سے ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف 10 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 20 ہزار روپے کے نقد جرمانے کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان نے ہفتہ کی شام کو شہر کے مختلف ہوٹلز، قہوہ خانوں،جوس سنٹر،سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے والی دکانوں کی اچانک چیکنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: بدنامِ زمانہ چور موسیٰ خان کی گرفتار ی پر پتھراؤ، 5اہلکار زخمی
دوران چیکنگ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 10 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ مجموعی طور پر 20 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان نے دوران چیکنگ کیچن سمیت فریج میں رکھی گئی کھانے پینے کے لئے استعمال ہونے والے گوشت،سبزیاں اور دیگر اشیاء کی پڑتال کی۔
دوران پڑتال کئی جگہوں پر خلاف ورزی پائی گئی جن کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں کم عمر بچیوں کی بابوں سے شادیاں، راولاکوٹ کاشہری گرفتار
انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائیگی۔