تاشقند انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ ، باغ کے3کھلاڑیوں نے میڈلز جیت لئے

تاشقند/باغ: ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والی تاشقند انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میں باغ کےتین کھلاڑیوں سکندر علی، بالاچ اور جرار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تینوں نے ہی براؤنز میڈل حاصل کئے۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت میں ہونے والی تاشقند انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میںباغ کے3نوجوانوں کو ملک کی میزبانی کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

سکندر علی، بالاچ اور جرار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور براؤنز میڈل حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

ذرائع کے مطابق یہ تینوں نوجوان پرائیوٹ آرٹ کلب باغ کے زیراہتمام تاشقند انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں شریک ہوئے ۔

کھلاڑیوں کو حکومت کی طرف سے سپورٹ نہیں ملی اس کے باوجو بہترین کارکردگی دکھائی اور میڈلز اپنے نام کر لئے۔

محکمہ سپورٹس آزادکشمیر کو ایسے ایونٹ میں کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔

Scroll to Top