مظفرآباد: آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 27 سے 31 جولائی تک آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ایس ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بارش کا سلسلہ 28 جولائی کو شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے سبب بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے سفر کرنے والے خصوصاً سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کا کہناہےکہ طوفانی ہواؤں سے کمزور انفرا اسٹرکچر سمیت درختوں، بجلی کے کھمبوں سمیت سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین: ایک دن میں سال بھر کی بارش سے تباہی؛ 19ہزار افرادکا انخلاء، ایمرجنسی نافذ
ادھرپنجاب میں 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوامیں بھی بارشوںکا الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔