کنگسٹن: آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست د ے دی ۔
کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ شائے ہوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ،پاکستان کی دوسری کامیابی، جنوبی افریقہ کو 31رنز سے شکست دیدی
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف صرف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو ٹم ڈیوڈ نے صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری اور 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین ففٹی اور سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔
ٹم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ مارکس سٹوئنس (17 گیندیں) اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جوش انگلس (43 گیندیں) کے پاس تھا، جو اب ٹم ڈیوڈ کے نام ہو چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈامریکی ریسلر ہلک ہوگن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں تین میچز جیت کر برتری حاصل کر لی ہے۔