ساس، بہو کے جھگڑے ،پارلیمانی کاکس کا اہم اجلاس، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن و چیئرپرسن وومن پارلیمانی کاکس نثارہ عباسی کی زیر صدارت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن وویمن پارلیمانی کاکس/مشیر حکومت نثارہ عباسی نے کہا کہ خواتین کو باختیار بنانے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

اس اجلاس کا مقصد گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہو کر خواتین کی طرف سے خود کشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز پر غوروخوض کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے اور تعلیم و تربیت کے لیے حکومتی آزادکشمیر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ خواتین اپنے اپ کو با اختیار بنانے اور گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہو کر انتہائی اقدام اٹھانے سے پہلے مذہب اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کریں اور قران حکیم کی سورۃ النساء کا بغور مطالعہ کریں

۔ اپنے اندر بھی برداشت پیدا کریں اور گھریلو لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں۔ ملازم پیشہ خواتین اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات اور نماز کا بھی باقاعدہ اہتمام کریں۔ گھریلو خواتین اپنے والدین ، ساس سسر اور خاوند کے علاوہ اپنے زیر کفالت بچوں کی بہتر طریقہ سے پرورش کریں اور زندگی کو قیمتی بنانے کے لیے اسلام کی طرف سے دیے گئے ۔۔

رہنما اصول و ضوابط پر پابندی کر کے خوشگوار زندگی بسر کریں۔ جن کاموں سے مذہب اسلام نے روکا ہے ان سے دور رہیں اور دین اسلام کی طرف سے دی گئی ہدایات پر مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کو پرسکون اور خوشگوار طریقہ سے بسر کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض بھی اداکریں اور اپنے بچوں کی تربیت بہتر انداز میں کریں تاکہ انکے گھر اور معاشرے میں سکون ہو۔

کرپٹ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، ڈی ڈی او باغ مشتاق احمد کیخلاف اینٹی کرپشن میں ریفرنس دائر

Scroll to Top