چیمپئنز ٹرافی 2025فائنل کا حقدارکون؟: رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور عالمی کرکٹ کے تجربہ کار تجزیہ کار؛ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے بھارت اور آسٹریلیا کو فیصلہ کن معرکے کے مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اپنی شاندار ون ڈے کارکردگی کے ساتھ کسی بھی حریف کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حالیہ برسوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھاتی رہی ہیں۔ ان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں جو پریشر میں بہترین کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پونٹنگ نے پاکستان کی موجودہ فارم کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں کافی بہتری دکھائی ہے اور ان کے حالیہ نتائج کافی متاثر کن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان کے بارے میں پیشگوئی کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہےمگر اس بار ایسا لگتا ہے کہ ٹیم میں استحکام آ چکا ہے اور وہ کسی بھی بڑے حریف کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی ( LPG )کی قیمتوں میں اضافہ ، نیا نوٹیفیکیشن جاری

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گاجس سے میزبان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ کیا پاکستان توقعات کے مطابق کارکردگی دکھا کر پونٹنگ کی پیشگوئی کو غلط ثابت کر سکے گا؟ یہ جاننے کے لیے شائقین کو ایونٹ کا شدت سے انتظار ہے۔

Scroll to Top