لاہور میں الیکٹرک ٹرام کا آغاز، کینال روڈ پر پائلٹ پروجیکٹ تیار

(کشمیر ڈیجیٹل) لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور الیکٹرک بسوں کے بعد اب جدید الیکٹرک ٹرام سروس بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ چین سے درآمد شدہ پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ چکی ہے جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد اب شہر کی سڑکوں پر جدید طرز کی الیکٹرک ٹرام بھی دوڑتی نظر آئے گی۔

چینی ساختہ یہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے اور مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف 10 منٹ کی چارجنگ کے بعد یہ ٹرام 25 سے 27 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

250 افراد کی گنجائش والی یہ ٹرام فی الحال علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کی جا رہی ہے اور پہلے مرحلے میں اسے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

Scroll to Top