کوٹلی:آزاد کشمیر کے ضلع کونسل کوٹلی کا بجٹ اجلاس زیرصدارت چیئرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالغفور جاوید ایڈووکیٹ منعقدہوا۔
مالی سال 26-2025 کا بجٹ مجموعی بجٹ 21 کروڑ 85لاکھ روپےمنظورہوا ، ترقیاتی بجٹ کیلئے 16 کروڑ 22لاکھ روپے جبکہ انتظامی اخراجات کے لئے بھی 2 کروڑ 50 لاکھ کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر عبدالقیوم قمر، وائس چیئرمین سردار عمیر نعیم،چیف آفیسر چوہدری محمد اسحاق سمیت ضلع کونسل کے 50 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔
ضلع کونسل کی متوقع آمدنی کا تخمینہ 21کروڑ30لاکھ57ہزار 5سو 93 روپے لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کونسل مظفرآباد کا اہم اجلاس، 41 کروڑ 54 لاکھ 95 ہزار روپے کا بجٹ ،3قراردادیں منظور
بجٹ منظوری کے بعد چیئرمین ضلع کونسل نے تمام ممبران کو مبارکباد دی اورکہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ہمیشہ یہ ترجیحات میں شامل رہا ہے کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم کیساتھ عوامی مسائل کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا جائے، خواتین ممبران خصوصی طور پر خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
ممبران ضلع کونسل نے بہترین بجٹ پیش کرنے پر چیئرمین ضلع کونسل، چیف آفیسر ضلع کونسل کو مبارکباد پیش کی۔