مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

مظفرآباد: کشمیر پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق، مرغی کی قیمت میں ایک اور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یکم فروری 2025 کے نرخوں کے مقابلے میں 2 فروری 2025 کو قیمت مزید بڑھ گئی ہیں۔

برائیلر مرغی زندہ کی قیمت جو گزشتہ روز 425 روپے فی کلو تھی وہ آج بڑھ کر 430 روپے فی کلو ہو گئی ہےجبکہ برائیلر مرغی کا گوشت 690 روپے سے بڑھ کر 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب بریڈر مرغی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کی زندہ قیمت 370 روپے فی کلو جبکہ گوشت 470 روپے فی کلو برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی جنگ ،کینیڈا کا امریکی اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف کا اعلان

دیسی خالص مرغی کی قیمت 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی کی قیمت 850 روپے فی کلو پر مستحکم رہی تاہم انڈوں کی قیمتوں میں بھی استحکام ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن کے انڈے بدستور 210 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں، جبکہ 51 سے 65 گرام وزن کے انڈے 230 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top