سردار عتیق کا حکومت سے پولیس کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر پولیس ملازمین کے جائز مطالبات پر فوری توجہ دے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس پولیس کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے پولیس ملازمین کی ہڑتال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا ہڑتال جیسے اقدام کے لیے مجبور ہونا افسوسناک ہے۔ اُن کے مطابق حکومت کو چاہیے تھا کہ ان معاملات کو پولیس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے طے کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری تارکینِ وطن نے سیری درہ میں خدمتِ خلق کا روشن باب رقم کر دیا!

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہڑتال کے طول پکڑنے سے پہلے حکومت معاملات کو یکسو کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کا ہڑتال پر جانا انتہائی تشویشناک ہے، کیونکہ باوردی فورس کا اس نوعیت کا اقدام ریاستی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

Scroll to Top