چناری (کشمیر ڈیجٹیل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے چناری میں الحاق پاکستان ریلی ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم بینزر اٹھا رکھے ہیں ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
مودی پھر پاکستان پر جارحیت کے خواب دیکھ رہا ہے کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،اس دفعہ مودی کو ایسا جواب ملے گا کہ وہ مئی بھول جائیگا ہمیں اپنی افواج پر مکمل بھروسہ ہے
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں موثر جوابی کاروائی سفارتکاری سے ہندوستان کو ہر محاذ پر شکست ہوئی،آزادکشمیر میں بڑھتی ہوئی نظریاتی تخریب کاری کے آگے بند باندھنے کی ضرورت ہے۔۔
سیاسی بنیادوں پر یا کسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ نظریاتی طور پر اس دن کو منارہے ہیں،لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کا مقصد الحاق پاکستان ہے۔۔
لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کا مقصد الحاق پاکستان ہے،راے شماری کے آپشن پر تمام خطوں علاقوں نظریات کے ماننے والوں کو ایک ہونا پڑیگا،پاکستان کے ساتھ وابستگی ہمارے ایمان کا حصہ ہمیں پاکستان سے محبتیں ملیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔۔یہ جو لوگ آج آے یہ لاے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے 19 جولائی کی قرارداد کی تجدید عہد کے لیے آئے ہیں
فیلیکس بومگارٹنر پیراگلائیڈنگ حادثے میں جاں بحق، خلا سے چھلانگ لگانے والا ہیرو دنیا سے رخصت ہو گیا