آزادکشمیر کی بدلتی ہوئی سیاسی فضا میں اہم مشاورتی رابطے جاری ہیں۔ اسی تناظر میں سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، مستقبل کی حکمتِ عملی اور جمہوری عمل کے تسلسل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس نے آزادکشمیر کے موجودہ سیاسی تناظر پر راجہ ذوالقرنین کو اعتماد میں لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔ اس موقع پر سردار امتیاز شاہین، سردار عمر تنویر اور جواد سید حسین بھی شریک تھے۔
راجہ ذوالقرنین خان نے ریاست میں جمہوری استحکام اور سیاسی تدبر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مشاورتی عمل کو سراہا۔ یہ ملاقات آزادکشمیر میں جاری سیاسی رابطوں اور آئندہ کی صف بندیوں کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بھر میں آج یومِ الحاقِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے!