آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا ئے ۔ اس کیساتھ ساتھ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
آزاد ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتوں کو فروغ دینا ناگزیز ہے۔ حکومت کو بیرون ملک اور اندرون ملک سے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو راغب کرنے کیلئے پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں۔
اس سے نہ صرف ریاست میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت کو بھی مضبوط ہو گی ۔عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے ۔
عوام حکومت سے یہی توقع ر کھتے ہیںکہ انہیں ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات ملیں ۔ اگر یہ اقدامات کئے جائیں تو ریاست میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہو گا۔
طاہر کھوکھر نے ریاست میں عوام کے بنیادی حقوق اور ترقیاتی اقدامات پر زور د یا اور کہا کہ عوام کو ان کا حق اور انصاف ان کی دہلیز پر ملنا چاہیے، اور اس کے علاوہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے ۔
نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ریاست میں صنعتوں کو فروغ دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے صرف یہ چا ہتے ہیں کہ انہیں بنیادی سہولیات فرا ہم ہوں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے پروگرامز شروع کرے۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سپورٹ فراہم کرے، اور صنعتی زونز قائم کرے تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو اور ریاست میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو۔
ہمارا مستقبل ہمارے نوجوان ڈگریاں لیکر سڑکوں کی خاک نہ چھانیں اور نہ ہی یہاں سے مایوس ہو کر بیرون ملک اپنی توانیاں صرف کریں اپنی توانیاں اور ہنر ریاست کیلئے لگائیں جس کا فائدہ ریاست اور ریاستی عوام کو ہو ۔