پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارتی حریف برجیش دامانی کو چار کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دی۔
محمد آصف نے بیسٹ آف سیون فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی انہوں نے بھارت ہی کے منن چندرا کو زیر کیا تھا۔
فائنل میچ میں آصف نے 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، اور 72-41 کا اسکور حاصل کیا۔ میچ کا پہلا فریم جیتنے کے بعد وہ دو فریمز سے پیچھے ہو گئے تھے، تاہم زبردست کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے لگاتار تین فریمز جیت کر فتح اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
دوسری جانب پاکستان کے حسنین اختر نے انڈر 17 کیٹیگری میں ویلز کے ریلی پاؤل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یوں پاکستان نے ایونٹ میں دو مختلف کیٹیگریز میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔