پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ٹاکرے کی راہ ہموار، بھارتی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان سے مقابلے کی اجازت دے دی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بی سی سی آئی کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ بھارتی وزیر کھیل منسکھ منداویا کا کہنا ہے کہ کھیل کوئی بھی ہو، خواہ کرکٹ ہو یا ہاکی، بین الاقوامی سطح پر پاکستان سے مقابلے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں بات باہمی سیریز کی ہو یا کسی خاص مقابلے کی، اس سلسلے میں حکومت کا موقف سب پر واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بارشوں کے بعد ممکنہ سیلاب کا خطرہ ، ایس ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ جاری
یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 5 سے 21 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور بھارت کے مابین روایتی ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔




