میرپور (کشمیر چینل) بیسٹ میڈی کیئر پرائیویٹ ہسپتال میرپور میں مبینہ طور پر عملے کی غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت کے واقعہ پر ضلعی محکمہ صحت متحرک ہو گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) آفس کی جانب سے اس افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان ڈی ایچ او کے مطابق، انکوائری کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے جمع کروائے گی، جس میں غفلت کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا اور ممکنہ قانونی و محکمانہ کارروائی کی سفارشات بھی شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایکسائز کا انقلابی قدم، ملکیتی بنیاد پر نمبر پلیٹ کا اجرا
ادھر عوامی ایکشن کمیٹی میرپور اور چڑھوئی نے بھی واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔