اسلام آباد ایکسائز کا انقلابی قدم، ملکیتی بنیاد پر نمبر پلیٹ کا اجرا

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے “ملکیتی نمبر پلیٹ” نظام کے اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے اس کے مالک سے مستقل منسلک ہو گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق نئی پالیسی کے تحت جب گاڑی ٹرانسفر ہو گی تو نئی گاڑی کے لیے نیا نمبر جاری کیا جائے گا۔ گاڑی کو جاری ہونے والا نمبر صرف اس کے مالک سے وابستہ رہے گا۔

بلال اعظم کے مطابق یہ پالیسی نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل اور بعد میں جاری کیے گئے تمام نمبرز پر لاگو ہو گی۔ گاڑی فروخت کرنے کی صورت میں مالک پر لازم ہو گا کہ وہ پرانی رجسٹریشن نمبر پلیٹ اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو واپس جمع کرائے۔

مالک اپنی ملکیتی نمبر پلیٹ ایک سال تک بلا استعمال اپنے نام پر محفوظ رکھ سکے گا۔ تاہم، اگر ایک سال کے اندر اس نمبر کو کسی نئی گاڑی پر منتقل نہ کیا گیا تو وہ نمبر منسوخ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی آٹھ رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

 

Scroll to Top