مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پولیس چوکی کوہالہ پر تعینات محرر رفیق عالم کو انٹری پوائنٹ پر بہترین خدمات انجام دینے پر وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی کی جانب سے تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا ۔
رفیق عالم جو کہ بطور پولیس کانسٹیبل فرائض انجام دے رہے ہیں ، بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو کوہالہ انٹری پوائنٹ پر خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں گائیڈ کرتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس کے دو ملازمین جعلی سازی کے الزام میں نوکری سے فارغ
ان کی ان کوششوں سے نہ صرف محکمہ پولیس آزاد کشمیر کا مورال بلند ہوا بلکہ خطے کی مثبت شناخت کو بھی مثبت فروغ ملاہے ۔
وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی نے تقریب کے دوران رفیق عالم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکار ادارے کا فخر ہوتے ہیں جو اپنی محنت اور خوش اخلاقی سے عوام کا دل جیتتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرپولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد سرور سمیت 6 افسر تبدیل
رفیق عالم جیسے پولیس اہلکار ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ محکمہ کے دوسرے ملازمین کو بھی چاہیے ان جیسی خصوصیات اپنے اند ر پیدا کریں ۔




