سماہنی میں فارم آرمی ورم کا مکئی کی فصل پرحملہ، کسان پریشان

سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل) وادی سماہنی کے علاقوں میں مکئی کی فصل پر خطرناک سنڈی “فارم آرمی ورم” نے شدید حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں کاشتکار سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ یہ سنڈی تیزی سے فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پیداوار میں نمایاں کمی کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ زراعت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کسانوں کی آگاہی اور تربیت کے لیے ورکشاپس شروع کر دی ہیں۔ محکمہ کے نمائندے دیہی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور کاشتکاروں کو سنڈی کی شناخت، پھیلاؤ کے ذرائع اور تدارک کے عملی طریقے سمجھا رہے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق فارم آرمی ورم ایک خطرناک زرعی آفت ہے جو مکئی کے پتوں اور تنے کو کھا کر فصل کو تباہ کر دیتی ہے۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زیارات مقدسہ کا روایتی سالار سسٹم ختم، 40 ہزار زائرین لاپتہ: وفاقی وزیر مذہبی امور

محکمہ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ اپنی فصل کا معائنہ کریں اور اگر کسی غیر معمولی سرگرمی یا سنڈی کی موجودگی کا شک ہو تو فوراً قریبی زرعی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ بروقت دوا کا چھڑکاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top