ٹرمپ

ایران کیساتھ مذاکرات سے متعلق امریکی صدر کا اہم بیان آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ، ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے، نیٹو ہر چیز کے لیے ہمیں واپس ادائیگی کرے گا ۔

 یہ بھی پڑھیں:مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرونگا،امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی، بائیڈن کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئی ہیں، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے ۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکنے کے لئے میرا اہم کردار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:50 دن میں معاہدہ کرو ورنہ تجارتی پابندیوں کیلئے تیار رہو،ٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا ۔

یعنی جو ملک روس سے تجارت کرے گا اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا کو بیچنا چاہے گا تو اُسے 100 فیصد درآمدی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:لاکھوں امریکی شہریوں کی نوکریاں خطرے میں، ٹرمپ انتظامیہ کو چھانٹی کی اجازت مل گئی

Scroll to Top