سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل/ سید شہاب عباس) مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے درمیان شدید اختلافات سامنے آ گئےسابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان کے ٹکٹ سے متعلق بنی کمیٹی سے متعلق تحفظات پر کمیٹی نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔۔
حلقہ ایل اے 6سماہنی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کمیٹی کے ترجمان نے ایک وضاحت جاری کی ۔ وضاحتی بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) حلقہ سماہنی کی انتخابی کمیٹی کسی فرد و احد نے نہیں بنائی ۔۔
مسلم لیگ (ن) حلقہ سماہنی سے تعلق رکھنے والے ممبران مجلس عامہ، تحصیل، ضلعی عہدیداران کے 27 جون 2025 کو میرپور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں راجہ ظفر بیربل خان کی تجویز پر مسلم لیگ (ن) کے پانچ سینئر ارکان تحصیل صدر صوبیدار خالد محمود خان گائیاں، ہید ماسٹر (ریٹائر) راجہ فاروق خان سماہنی، راجہ عطا میراں خان تونین، نمبردار راجہ نصر خان جنڈالہ، محمد اجمل ثانی یونین کونسل کھمباہ پر کمیٹی تشکیل دی گی
کمیٹی کے ذمہ آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار کا چناؤ اور انتخابات میں کامیابی کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے تمام یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی سماہنی سے دو دو ارکان کا انتخاب کرکے انتخابی کمیٹی تشکیل دینا تھا۔
کمیٹی نے دس یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی سے دو دو ارکان اورمسلم لیگ (ن) حلقہ سماہنی کے صدر پر مشتمل 23 رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی اس لئے یہ بات بالکل خلاف حقائق اور جھوٹ پر مبنی کہ انتخابی کمیٹی کو کسی فرد واحد نے تشکیل دیا ہے۔
انتخابی کمیٹی کی تشکیل مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران تحصیل و ضلعی عہدیداران کی نامزد کردہ پانچ رکنی کمیٹی نے کی ہے اور انتخابی کمیٹی کو ختم کرنے کا اختیار متفقہ فیصلے کی روشنی میں اسی کمیٹی کو حاصل ہے کو ئی فرد واحد انتخابی کمیٹی کو ختم نہیں کر سکتا۔
کمیٹی بدستور اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ انتخابی کمیٹی نے طویل غور و خوض اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدرشاہ غلام قادر، جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق، سینئر نائب صد ر راجہ مشتاق منہاس اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرسے ملاقاتوں کے بعد انکے طرف سے دئیے کئے گے راہنما اصولوں اور حلقہ کے وسیع ترمفاد میں اپنی سفارشات مرتب کرکے مورخہ 13 جولائی 2025 ء کو مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر، جنرل سیکرٹری اور مرکزی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی تھی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ قائدین مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کرنا کارکنوں کا حق ہے انھیں کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں اور نہ ہی جماعت کسی کی میراث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ انتخابی کمیٹی کا اگلے دنوں میں اجلاس منعقد کرکے پریس کانفرنس میں تمام حقائق سے کارکنان مسلم لیگ (ن)حلقہ سماہنی کو آگاہ کیا جائے گا۔