اسلام آباد: حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد چینی کے ایکس مل ریٹ پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو طے کیا گیا جس میں ہر ماہ 2 روپے فی کلو اضافے کی شرط بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی مزید مہنگی، قیمت فی کلو 200 روپے تک پہنچ گئی
ہفتے کے روز شوگر ملز مالکان نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر سے مذاکرات کئے جبکہ اتوار کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئے ایکس مل ریٹ کا فائدہ موجودہ اسٹاک ختم ہونے کے بعد ملے گا۔