بنگلادیش کرکٹ بورڈ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کر دئیے

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے عالمی سطح پر نشریاتی حقوق کامیابی سے فروخت کر دئیے ہیں ۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میڈیا رائٹس اوپن بِڈنگ کے ذریعے فروخت کیے جانے تھے ، تاہم کوئی بھی کمپنی مقررہ فلور پرائس جوکہ 4 کروڑ ٹکا تھی تک کی بولی دینے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

بعض پیشکشیں تو اس رقم کے نصف تک بھی نہ پہنچ سکیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشکشیں غیر سنجیدہ اور ناقابلِ قبول تھیں ، جس کے بعد بی سی بی نے چند کمپنیوں سے براہِ راست رابطہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 16 اگست کو ڈائمنڈ لیگ میں پھر آمنے سامنے

بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، اس عمل کے ذریعے بورڈ کو مطلوبہ مالی ہدف حاصل ہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ بی سی بی اس سے قبل بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں بھی ناکام رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا اعتراض مسترد : ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکہ میں فائنل

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلی جائے گی ۔

Scroll to Top