وادی لیپہ: موجی نالہ میں طغیانی، دو لڑکیاں پھنس گئیں

وادیِ لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل،رپورٹ: جی ایم بخاری)) شدید بارش کے باعث موجی نالے میں اچانک طغیانی آگئی۔ اچانک آنیوالی طغیانی کی زد میں آ کر دو مقامی لڑکیاں، حیدر سی پی کے قریب نالے میں پھنس گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور مقامی لوگوں کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے نہایت مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بحفاظت نالے سے نکال لیا۔

لڑکیاں لبگراں کی رہنے والی تھی جو موجی کے علاقے میں ایک شادی میں جا رہی تھی ۔مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

آزادکشمیر بینک اور آئی کنسلٹ کنسورشیم کے مابین معاہدہ ،بینک کو جدید خطوط پراستوار کرینگے،انوارالحق

Scroll to Top