مظفر آباد:ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے تھانوں اورچوکیوں سے17 ایس ایچ اوزوچوکی آفیسرز تبدیل کردیئے گئے،عارف بٹ جنسی سیکنڈل کی تفتیش کرنے والے ایس ایچ او صدر سید وجاہت کاظمی کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کردیاگیا۔
ایس پی مظفر آباد کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بہتر انتظامی امور کے پیش نظر تبادلے کئے گئے ہیں اورانسپکٹر یاسرجو ایس ایس پی آفس حاضر تھے کوانسپکٹرسی آئی اے سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
انسپکٹر محسن علی کو ایس ایچ او تھانہ پولیس چھترکلاس،تھانہ پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او وجاہت حسین کاظمی کو تبدیل کرکے تھانہ سٹی میں تعینات کردیا گیا۔
عبد الواحد علوی سب انسپکٹرایس ایچ او اوتھانہ پولیس چھتر کلاس کو تبدیل کرتے ہوئے انچارج آئی ٹی پراجیکٹس، سائبر کرائم سیل ایس ایس پی آفس مظفر آباد تعینات کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او راجہ سہیل خان کی معطلی کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئی، دھرنا، فوری بحالی کا مطالبہ
نوید الحسن سب انسپکٹر پولیس لائن مظفر آباد کو تبدیل کرتے ہوئے بطور ایس ایچ اوتھانہ پولیس صدر شہید الرحمان سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں تھانہ پولیس صدر تعینات کردیا گیا۔
سب انسپکٹرتھانہ پولیس صدر محمد یونس بٹ کوایس ایچ اوتھانہ پولیس پنجگراں،سب انسپکٹر مبشر حمید کو چو کی آفیسر برارکوٹ ،سب انسپکٹر محمد اشرف کو چو کی آفیسر پٹہکہ(نصیر آباد) تعینات کیا گیا ہے۔
تھانہ پولیس ڈنہ کے ایس ایچ اوتحسین قیوم کو تھانہ پولیس سٹی مظفرآ باد ،علی اصغر ایس ایچ اوتھانہ پولیس ڈنہ، شوکت جمیل کو مشروط بحال کرتے ہوئے تھانہ پولیس صدر تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عارف بٹ کیس، مطلوب ملزم مقصود میر معطل،نوٹیفکیشن جاری
شوکت جیل تھانہ پولیس صدر لیاقت میربیٹ انچارج جلال آباد ،چوکی افسر برار کوٹ بابریعقوب تھانہ پولیس سٹی مظفر آباد،عاشق الٰہی کو تھانہ پولیس صدر تعینات کیا گیا ہے۔
عبد الخالق کوایس ایچ اوتھانہ پولیس کہوڑی،شفقت نقوی کو چوکی آفیسر کوہالہ تعینات کردیا گیا،حکم ہذا فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔