نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں وکشمیر قانون سازسمبلی کے وزیر قانون انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ8روزہ دورے پر بالائی نیلم پہنچ گئے ۔
پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیداران کے حلف برداری تقریب میں بحیثت مہمان خصوصی شرکت-نومنتخب پارٹی تنظیمی عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
سابق امیدوار لوکل کونسلر ملک بشیر کی جانب سے وزیر قانون وعہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔وزیرقانون انصاف کیساتھ پارٹی راہنماوں کی کارنرمیٹنگ،اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
کارکنوں کے مسائل سنے اور تنظیمی امور پرمشاورت کی گئی ۔دورے کے دوران یونین کونسل کیل،لوئراور اپرگریس،سرگن،شونٹھر کالے جندراں تک وزٹ کریں گے۔
اس دوران وارڈ سطح تک کی تنظیم سازی سمیت کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔فوت شدگان افراد کی فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔
شیڈول کے مطابق گریس،کیل،شاردہ اور سرگن میں کارکنان کی طرف سے دئیے جانیوالے ظہرانے،عشائیہ میں۔شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کونسلر میاں بنیامین،لوکل ممبر طارق خورشید،شاہد رشیدبٹ،سردار مشتاق،جہانگیر بدر،جاوید ملک،چوہدری تاج دین ،جاوید اسلم ہمراہ تھے –
اس موقع پر یونین کونسل شاردہ کے عہدیداران ملک جاوید،جہانگیربدر،عارف خان،حکم دد چوہدری،شیرزمان،نذیر میر،چوہدری فیروز دین،حوالدار غلام نبی،ملک بشیر،بشیر شائق،بشارت لون ،عبدالرشید لون،رویس عرف ولی،لیاقت نائیک،چویدری خورشید،مشکور میر،منیر خان نے یوسی شاردہ کے عہدیدران کا حلف لیاگیا۔
آزاد کشمیر : 11 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری




