جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)حالیہ بارشوں نے کروڑوں روپـے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی درجنوں سڑکوں کی قلعی کھول دی۔۔
ایک ہی بارش نے سڑکوں پر تارکول کے نام پر لگا دو نمبر سارا میک اپ دھو ڈالا۔۔۔
محکمہ پی ڈبلیو ڈی جہلم ویلی کی عدم دلچسپی کے باعث جہلم ویلی کے حلقہ نمبر 7 کے گاؤں بانڈی چکاں زیریں میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لنک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی۔۔
بانڈی چکاں یہ لنک سڑک جس کا 2021 میں ٹھیکیدار حشمت الللہ چک کے نام پر ٹینڈر ہوا تھا۔۔۔لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود اس لنک سڑک کام کام مکمل نہ ہو سکا۔۔۔
پانچ ماہ میں جو تارکول ڈالی گئی وہ بھی آج ایک بارش سے اُکھڑ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی۔۔۔۔
بانڈی چکاں کی عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری اور ذمہ داران سے پرزور اپیل کی کہ سڑک کے کام میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےاور سڑک کا از سرنو معائنہ کر کے دوبارہ اسفالٹ ڈالی جائے۔۔۔
قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی پھکی دی گئی ہے۔۔یہ عوامی نقصان ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔۔
بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں ناگزیر :کور کمانڈرز کانفرنس