اسلام آباد/برمنگھم(نیوز ڈیسک) مسلسل 23 سال برطانوی پارلیمنٹ کے رکن رہنے والے کشمیری نژاد خالد محمود نے برمنگھم سٹی یونیورسٹی کو بطور وزٹنگ پروفیسر جوائن کر لیا ہے۔
خالد محمود 2001 میں برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور 2024 تک مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے، 2024کے الیکشن میں انہیں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
برمنگھم پیری باری سے لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد507ووٹوں سے شکست دی تھی۔خالد محمودسینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی نژاد پاکستانی نے آزاد کشمیر میں اسکول بنانے کے لیے برطانیہ میں اپنی جائیدادیں فروخت کر دیں
اپنے ایکس اکائونٹ میں خالد محمود نے برمنگھم سٹی یونیورسٹی کو بطور وزٹنگ پروفیسر جوائن کرنے کے موقع پروائس چانسلر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں بطور وزٹنگ پروفیسر جوائننگ قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ یونیورسٹی کا سابق طالبعلم بھی رہا ہوں۔
Honoured to be appointed Visiting Professor at @MyBCU in the Vice Chancellor’s Office. As a former student of Birmingham Polytechnic, this is a proud full-circle moment. Grateful to Prof David Mba @BCUVC for the opportunity. Looking forward to contributing #HigherEd #BCU pic.twitter.com/Rs5kdzLE1h
— Khalid Mahmood (@khalid4PB) July 7, 2025
خالد محمود نے پروفیسر ڈیوڈ ایم بی اے کا شکریہ اداکرتے ہوئے برمنگھم سٹی یونیورسٹی میںہائر ایجوکیشن کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ خالد محمود کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال کے علاقہ رٹہ سے ہے ۔