مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)عمران خان کی رہائی اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کا مشن ۔ صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے عمران خان کی ہدایت کے مطابق موبلائزیشن کیلئے ورکرز کنونشنز کا آغاز کر دیا ،
پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی طرح ڈرائنگ روم کے بجائے عوام سے رجوع کر لیا ، پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کو موبلائز کرنے کیلئے سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر کے ڈیرے پر عظیم الشان ورکرز کنونشن، فضا عمران خان کو رہا کرو کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔
آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی کا بھی عزم ، سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا ورکر کنونشن میں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آٹھ فروری کو الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہونے والے آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن پر ڈاکا مارنا چاہتے ہیں۔۔
مہاجرین کی نشستیں مال غنیمت نہیں ، مینڈیٹ چور حکومت ہوش کے ناخن لے اور آزاد کشمیر کے الیکشن پر ڈاکا مارنے سے باز رہے ، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے پاس الیکشن کیلئے امیدوار نہیں بلکہ موسمی پرندے اکٹھے کرنے کی دوڑ میں لگی ہیں ،
الیکشن موسمی پرندوں کے زور پر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے جیتے جاتے ہیں ،دونوں جماعتیں جانتی ہیں کہ ان کے پاس عوام نہیں ، اس لیے الیکشن منیج کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہیں ۔۔
متنبہ کرتا ہوں کہ الیکشن ہو گا ، سلیکشن نہیں ، الیکشن کی شفافیت کو یقینی نہ بنایا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ نکلو پاکستان کی خاطر ، نکلو عمران خان کی خاطر ، نکلو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ، سفیر کشمیر عمران خان کی کال پر بھرپور لبیک کہیں اور تاریخی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں ، عمران خان ہی مسئلہ کشمیر کا موثر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں ۔
لاکھوں امریکی شہریوں کی نوکریاں خطرے میں، ٹرمپ انتظامیہ کو چھانٹی کی اجازت مل گئی