مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے وزیر بحالیات جاویداقبال بڈھانوی کے ہمراہ ٹھوٹھہ ماڈل ویلج میں کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ز یر اہتمام’’پیر پنجال میڈیکل سنٹر‘‘کاافتتاح کر دیا۔
میڈیکل سینٹر میں مہاجرین جمو ں وکشمیر کیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں ہمہ وقت ڈاکٹر،ایل ایچ وی اور سٹاف دسیتاب ہوگااور ٹھوٹھہ ماڈل ویلج کے آٹھ سے دس ہزار نفوس علاج معالجہ کی مفت سہولیات سے مستفید ہونگے۔
میڈیکل سینٹر میں لیبارٹر اور فارمیسی کی سہولت بھی موجود ہے۔ٹھوٹھہ ماڈل ویلج میں اسوقت۔ماڈل ویلج ٹھوٹھہ میں حکومت پاکستان اور کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پہلے بھی مہاجرین جمو ں وکشمیر 1989کے لیے470گھر تعمیر شدہ ہیں جبکہ مزید 185گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
تعلیم کی سہولت،ہنرمندی سینٹر،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبرنے کاہ کہ مہاجرین جموں وکشمیر سے ہمارا لازوال رشتہ ہے۔
آزادکشمیر بھی آپ کا اپنا گھر ہے آپ اسکے اتنے ہیں وارث ہیں جتنا میں یا یہاں کا کوئی اوررہائشی۔مہاجرین اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
05اگست2019کے اقدام سے ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ گزشتہ دنوں افواج پاکستان نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملایا اور آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی حاصل کی۔
سپہ سار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہندوستان کے خلاف حالیہ جنگ میں کامیابی سے پاکستان کا عالمی سطح پر گراف بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آزادکشمیر بھر کے مہاجرین جموں وکشمیر کے وفد کی صدر پاکستان سے ملاقات کروائی اور مہاجرین کے تمام گھرانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔
جلد مہاجرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی کارروائی مکمل کر لی جائیگی۔مہاجرین کے جملہ مسائل حل کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ حکومت ماڈل ویلج ٹھوٹھہ سمیت جملہ مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مہاجرین کی تمام تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں آپ کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں ہندوستان کو بھرپور جواب دیا جس میں اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہاجرین جموں وکشمیر کے نمائندگان صدر کیمپ راجہ محمد عارف، چیف ایگزیکٹیو آفیسر JIGSAWں نثار عابد، امتیاز بٹ اور چوہدری عبدالواحدنے پیر پنجال میڈیکل سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر شہید برہان مظفروانی سمیت تمام کشمیری شہدائے کے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ سال حج کیلئے رجسٹریشن کرالی