آزادکشمیرپولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد سرور سمیت 6 افسر تبدیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسپکٹر جنرل پولیس آزاد ریاست جموں و کشمیر نے مفاد سرکار انتظامی امور کے پیش نظر چھ پولیس آفیسران کو تبدیل کردیا۔

تبدیل و تعینات ہونے والوں میں شہزاد احمد سرور ڈی ایس پی ٹریفک ریجن میرپور کو تبدیل کر کے بطور سی ٹی ڈی/ ڈی ایس پی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مظفرآباد، ضیاء اللہ کرنٹ چارج ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی ٹریفک ریجن میرپور تعینات کر دیا گیا جو تنخواہ مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد سے بخلاف خالی آسامی اے ایس پی حاصل کریں گے۔

محمد الیاس خان سینیئر ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او لیپہ ضلع جہلم ویلی کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی تعینات کر دیا گیا

محمد شفیق خان ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او دھیر کوٹ ضلع باغ کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او لیپہ ضلع جہلم ویلی تعینات کر دیا گیا اور راجہ عنصر سجاد کرنٹ چار ڈی ایس پی ضلع مظفرآباد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او دھیر کوٹ ضلع باغ تعینات کر دیا گیا۔

فیاض سرور انسپکٹر متعینہ ایس ڈی پی او شاردہ ضلع نیلم حال کرنٹ چارج ڈی ایس پی کو بدستور ڈی ایس پی ایس ڈی پی او شاردہ ضلع نیلم تعینات رکھا گیا ہے۔ تبدیل و تعینات ہونے والوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی پاکستانی پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

Scroll to Top