اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی سے صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اہم ملاقات کی۔
سردار عبد القیوم نیازی نے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو منخرفین کے خلاف ریفرنس ، پارٹی امور ، آمدہ الیکشن اور عمران خان کی رہائی کے حوالے تحریک کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری حمید پوٹھی بھی موجود تھے۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے منخرفین کیخلاف ریفرنس پر بھرپور اطمینان کا اظہارکیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزادکشمیر کا منحرف4 ممبران اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن اقدام ،ریفرنس دائر
بیرسٹر گوہر نے صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں الیکشن کی حکمت عملی ، عوامی رابطہ مہم سمیت کارکنوں کو موبلائز کرنے کیلئےمختلف امور پرتفصیلی مشاورت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی پوری عوامی قوت کیساتھ الیکشن میں اترے گی۔
دونوں رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام،وژن اور بیانیہ گھرگھرتک پہنچایا جائیگا اور 8فروری کی طرح آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔