امریکی صدر کا کھلے بال عورتوں کا استقبال عرب ممالک کیلئے ڈو ب مرنے کا مقام، علمائے کرام

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) متحدہ علماء کونسل حلقہ نمبر پانچ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم میں مقام اہلبیت و ذکر شہداکربلا کا انعقاد کیا گیا ہے ، شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے جید علماء کرام نے شہداے کر بلا و اہلیبت صحابہ کرام کی زندگیوں پر روشنی ڈالی۔۔

معروف عالم دین مولانا سیلم اعجاز نے کہا کے حضور پاک کی زندگی امام حسین اور اہلبیت صحابہ کرام کی زندگیاں تمام انسانیت کے لیے عملی نمونہ ہیں خلافت راشدہ کا دور مثالی تھا اس موقع پر مولانا سلیم اعجاز نے خطاب کرتے ہوے مزید کہا کے اسرائیل نے جس طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں کو شہید کیا ظلم کی انتہا ہے۔۔

عرب کے مسلمانوں نے جس طرح سے خبرو عورتوں کو بال کھول کرامریکہ کے صدر کے استقبال کے لیے پیش کیا انتہائی بے غیرتی اور بے شرمی کا مقام ہے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر امت مسلمہ کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے ۔۔

مقام اہل بیت ذکر شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر علماء کرام نے بھی محرم الحرام کی مناسبت سے سحر حاصل گفتگو کی حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی زندگیوں پر روشنی ڈالی مولانا افراز معاویہ نے کہا کہ تمام اہل بیت تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اور امام حسین رضی اللہ تعالیٰ ہمارے ہیں ہم تک جو آج دین اسلام پہنچا ہے وہ انہی کی بدولت ہے۔۔

ہمیں امام حسین کی تعلیمات پہ اور باقی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پہ چل کے ہی جنت مل سکتی ہے ۔۔

اس موقع پر معروف علماء کرام جن میں مولانا آفتاب احمد کاشر مولانا مفتی شاہد معاویہ مولانا محمد فہیم عارف مولانا نعمان مولانا ضیاء الرحمن فاروقی مولانا قاری ابوبکر صدیقی مولانا مفتی محمد مزمل اور دیگر نے سمینار کے عنوان پہ سیر حاصل گفتگو کی ۔۔

مشہور حمد و نعت خواں عطا ء الرحمٰن ہاشمی نے اپنے منفرد انداز میں حمد و نعت اور کلام حسین پیش کیا ۔۔کانفرنس میں انجمن تاجران کے صدر عتیق احمد اور دیگر تاجران کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے لوگوں اور صغیر شہید پریس کلب کے صدر شاہد رشید اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

طوفانی بارشیں: وزیراعظم شہبازشریف کا این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

Scroll to Top